counter easy hit

آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے

PML N

PML N

ویانا (محمد اکرم باجوہ) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آسٹریا احسان اللہ فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

مسلم لیگ ن نے اپنی عوامی خدمت کی بدولت ایک بار پھر تمام پارٹیوں پر سبقت لے لی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دھرنے کے بعد کا ماضی اُٹھا کر دیکھا جائے تو پی ٹی آئی کو ہر ضمنی الیکشن میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور مسلم لیگ ن ہر ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوئی ہے یہی عوام خدمت کا واضح ثبوت ہے ، عوام آج بھی مسلم لیگ ن سے اُمیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ہی عوام کو بہترین ریلیف دے سکتے ہیں اور دیتے آ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا که پاک فوج اور موجودہ حکومت کی مثبت حکمت عملی سے ہی آج پاکستان امن کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے روشنیوں کاشہر کراچی ایک بار پھر کھل اٹھا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب تعمیر و ترقی کی وجہ سے واحد صوبه ہے جو پاکستان کے تمام صوبوں میں سبقت لے چکا ہے جس کا کریڈٹ صرف میاں شہباز شریف کو جاتا ہے۔