کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے ایک بیان میں براہمداغ بگٹی کے انٹرویو کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا پہلے دن سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی انداز میں حل ہو۔
موجودہ حکومت کی کوشش بھی یہی رہی ہے کہ بلوچستان مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ بلوچستان میں لگی آگ جلد ازجلد بجھ جائے۔ براہمداغ بگٹی سمیت تمام ناراض بلوچ بھائیوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔