counter easy hit

کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، کیمرون منٹر

Cameron Munter

Cameron Munter

کراچی : پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن یہاں کے کچھ کاروباری لوگ اور سیاستدان ترقی نہیں چاہتے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کچھ کاروباری لوگ اورسیاستدان ترقی نہیں چاہتے لیکن وہ اس ملک کے لئے پر امید اور اس کا تابناک مستقبل دیکھ رہے ہیں. پاک چین اقتصادی راہ داری ناصرف پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گا بلکہ اس سے خطے کے دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ جرنیلوں کو جنگ سے اور سفارت کاروں کو سفارتی میدان میں دلچسپی ہوتی ہے، دنیا میں پاکستان کے غیرمستحکم ہونے سے متعلق ڈرپایا جاتا ہے، جب وہ پاکستان میں سفارت کار تھے تو روزآنہ کئی گھنٹے سیکیورٹی ک صورت حال پر غور کرتے تھے۔ پاک بھارت تناؤ سے متعلق پاکستان کی تشویش جائز ہے لیکن تمام مسائل کو مل کر حل کر نے کی ضرورت ہے۔ وہ صرف پاکستان کےلیے نہیں خطے کی بہتری کےلیے بات کرتے ہیں، ہمارا کام فریقین کو قریب لانا ہے مگر مسائل کا حل فریقین کو ہی نکالنا ہوگا۔

پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اتار چڑھاؤ کی کئی وجوہات ہیں، پاک افغان سیکیورٹی معاملات میں بہتری کے لیے دیرپا منصوبہ بندی درکارہے، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں اب بھی بہتری کی گنجائش ہے جس کے بارے میں دونوں ممالک کے سربراہان کو بات کرنی چاہیئے۔