counter easy hit

ساہیوال اور بہاولپور میں قتل کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Hanging

Hanging

لاہور : پنجاب کی دو مختلف جیلوں میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ ساہیوال میں قید مجرم محمد اشرف نے 1994 میں تلخ کلامی پر اپنے محلے دار شہزاد فرید نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔

جبکہ بہاولپور میں مجرم جمعہ خان نے 2000 میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی ساس کو قتل کر دیا تھا۔ ساہیوال جیل میں سزائے موت کے منتظر مقصود احمد کی پھانسی پر عملدرآمد آخری لمحات میں روک دیا گیا۔ مجرم مقصود اور مدعیوں کے درمیان صلح ہو جانے کے باعث پھانسی روک دی گئی۔

پھانسی کے بعد دونوں مجرمان کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔