لاہور : نامور فلم اسٹار شان نے سیف علی خان کے پاکستان مخالف نظریات کا کھل کر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو خطرناک نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ سیف علی خان پاکستان کے بجائے بھارتی دہشت گردوں کی فکر کریں۔ سیف کو پاکستان میں ولن ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ان کے اپنے ملک میں دہشت گرد خاطر خواہ تعداد میں موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کی حفاظت کے لیے کسی مارٹن لوتھر کنگ کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سیف علی خان کی حال ہی میں ریلیز ہونی والی دہشت گردی پر مبنی فلم فینٹم پر پاکستان میں پابندی لگا دی گئی تھی۔