ریاض (جاوید اختر جاوید) راہتمام معروف علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر محمد جش ِن آزادی کے پرمسرت موقع پر حلقہء فکروفن کے زی ریاض چوہدری کے کاشانہء ادب پر ایک خصوصی مجلس منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت کے فرائض ناظم االمور سفارتخانہ پاکستان سرور قریشی نے ادا کیے، معروف شاعرہ محترمہ شہناز مزمل اور محترمہ ساجدہِ ن خصوصی کے طور پر شامل تھیں، حلقہء فکروفن کے ناظم جاوید اختر جاوید نے نظامت کے چوہدری مہمانا فرائض سرانجام دے۔
میزبان ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس ادبی محفل کی غرض و غایت بیان کی، ایسی ادبی محفل نہ صرف ادب کی ترقی و ترویج میں ممد و معاون ہوتی ہیں بلکہ معاشرے میں علمی و ادبی پہلو کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ ناظم محفل جاوید اختر جاوید نے اپنے کالم سے محفل کا آغاذ کیا، انہوں نے شہناز مزمل کی شاعری پر تنقیدی مضمون پڑھا۔
عبدالرزاق تبسم نے نعتیہ کالم ترنم میں سنا کر حاضرین کے دل جیت لیے، حلقہء فکروفن کے جنرل سیکٹری وقار نسیم وامق نے نعتیہ کالم کے ساتھ ساتھ پنجابی شاعری اپنے مخصوص لب و لہجے میں پیش کی، معروف شاعرہ محترمہ شہناز مزمل نے اپنے کالم بالغت نظام کے مختلف رنگ پیش کر کے شرکاء سے داد سمیٹی، محترمہ شہناز مزمل نے اپنی تازہ تصنیفات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب ان کی شاعری پر مشتمل کلیات اور پہال سفرنامہ منظرعام پر آئے گا، ناظم االمور سفارت خانہ پاکستان عباس سرور قریشی نے موقع کی مناسبت سے نعتیہ کالم پڑھ کر سنایا۔
اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادبی تقریبات زبان و بیان کی ترقی کے لیے معاون ثابت ہوتی ہیں اور دیار غیر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنے خیاالت کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہیں، مسلم لیگ ن کے راہنما انجینیر راشد بٹ اور محترمہ ساجدہ چوہدری نے تقریب کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات میں جہاں مل جل کر بیٹھنے کا موقع ملتا ہے وہاں ذہہن کے بند دریچے کھلتے ہیں فکروخیال میں تنوع پیدا ہوتا ہے۔
معروف تنظیم ادب سرائے کی جانب سے نعت گو شاعر عبدالرزاق تبسم کی خدمات کے اعتراف پر عباس سرور قریشی اور محترمہ شہناز مزمل نے ایک خصوصی میڈل پہنایا، تقریب کے دیگر شرقاء میں جہلم الئیو کے ایڈیٹر انچیف نوید احمد، طارق محمود بظم ریاض کے تصدق گیالنی، پیپلز پارٹی کے راہنما ریاض راٹھور مجلس پاکستان کے فرمان علی سلیمی، سرور انقالبی اور اعجاز بٹ کے عالوہ حاضرین کی کثیر تعداد موجود تھی، آخر میں کاشانہء ادب کے روح رواں ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے شرکاء کی کاشانہء ادب پر خصوصی آمد پر شکریہ ادا کیا، کہ انہوں نے تشریف ال کر محفل کی رونق کو دوباال کر دیا۔