اسلام آباد : ایم کیو ایم کی طرف سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کے بعد وزیر اعظم اور اسحاق ڈار نے آپس میں صلاح مشورہ کیا ہے۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات کے لئے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمٰن کو ذمہ داری سونپ دی۔
اسحاق ڈار نے فضل الرحمن سے درخواست کی ہے کہ وہ بات چیت کے لئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے رابطہ کریں۔ اس سے پہلے فضل الرحمن نے خود بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ثالثی کا کردار جاری رکھیں گے۔