کویت : کویت کے سیاسی، سماجی اور دینی حلقوں کا معتبر نام حکیم طارق محمود صدیقی کسی تعارف کا محتاج نہیں پچھلے دنوں اُن کے چچا زاد بھائی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبا دمیں دارِ بقاء کی جانب رحلت فرماگئے تھے ،اُن کی نماز جنازہ منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں ساہنا میں صاحبزادہ قاری حق نواز چشتی گولڑوی کی امامت میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں ہر مکتب فکر ا ور زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ حضرات نے شرکت کی ،لوگوں کے جم غفیر کی موجودگی میں انہیں والدین کے پہلو میں سپردخاک کر دِیا گیا،حکیم طار ق محمود صدیقی اورصوفی محمد اکرم کی رہائش گاہ خیطان القدیم میں کویت بھر کی سیاسی، سماجی، دینی، ادبی اور ثقافتی شخصیات نے فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا،جمعتہ المبارک بعد نماز مغرب قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا
جس میں ممبر اوپیک حافظ محمد شبیر،محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت،میاں محمدارشد صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) کویت،عرفان ناگرہ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) کویت، ڈاکٹرجہانزیب عثمان صدر عوامی نیشنل سنٹر کویت،احسان الحق عنائت اللہ،معروف شاعر فیاض وردگ، کاشف کمال،حاجی عبدالشکور (بیورو چیف روزنامہ نوائے وقت )،شریف حدیثوی،عابد ملک (پاک میڈیا) ،حاجی جاوید اقبال (پکار نیوز)، محمد زبیر شرفی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) لیبرونگ کویت، قاری محمد رضوان عارف نائب صدر جماعت اہل سنت کویت،غلام شبیر رفاعی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت کویت، محمد ارشد جنجوعہ، چوہدری عثمان اصغر صدر پاکستان مسلم لیگ(ق) کویت، چوہدری اعجاز احمد رانجھا،چوہدری فیاض انجم صدر پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کویت،اعجاز ورک، سجاد احمد،میاں محمد فاروق انجمن غلامان رسول ۖ کویت،شہزاد احمد صدر پاکستان قرات و نعت کونسل کویت، حافظ عبدالوحید خادمی، ڈاکٹر محمد زبیر عاجز، چوہدری ظہور احمد ساہنا،قاری محمد اشفاق سیالوی، چوہدری کرم حسین باؤ صدر گجر انٹرنیشنل فورم کویت،چوہدری سلیم حکیم الدین گجر،ملاں محمد طارق نقشبندی امیر پیغام حق کویت،دیوان ریاض،شبیر بٹ،ندیم مغل اور قاری محمدالیاس کے علاوہ ہر مکتب فکر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
،قران خوانی کے بعد قاری محمد اشفاق سیالوی نے تلاوت کلام پاک سے سامعین و حاضرین کے قلوب اذہان کو نورِ قرآن سے منور کیا اور حافظ جاوید اقبال نے قصیدہ بردہ شریف سے سامعین کی سماعتوں میں رس گھولا۔ کویت میں مقیم ممتاز سماجی شخصیت حافظ محمد شبیر ممبر اوپیک نے مرحوم محمد افتخار کی مغفرت، کویت و پاکستان کے استحکام اور افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا کرائی، حکیم طارق محمود نے اپنے چچا زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا،آخر میں جملہ حاضرین کو عشائیہ دِیا گیا۔