لاہور : وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا خطرہ ٹل چکا ہے۔ پہلے ان کا ایک آدمی گرفتار ہوتا تھا تو شام کو ایک لاکھ افراد جانوروں کی طرح بیٹھے زمین کھرچ رہے ہوتے تھے،اب ایسا نہیں ہے۔
اب ان کے لیے 3 ہزار آدمی بھی جمع کرنا مشکل ہے۔عبدالقادر بلوچ نے لاہور میں ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کراچی میں بزنس کمیونٹی کے لوگ سرمایہ کاری سے گھبراتے تھے کہ پتہ نہیں کل کیا ہو گا مگر اب ایسا نہیں۔
متحدہ کا خطرہ ٹل گیاہے،ایک وقت تھاجب ایک شخص کی گرفتاری پر شام کو جلسہ ہوتا تھا۔انھوں نے مزید کہاکہ امن کمیٹی پیپلزپارٹی نے بنائی۔