مستونگ : پاک فضائیہ کا طیارہ ایف سیون پی جی کوئٹہ میں دوران پرواز انجن میں آگ لگنے سے گر کر تباہ ہو گیا۔ پاک فضائیہ کے ترجما ن کا کہنا ہے حادثہ میں پائیلٹ محفوظ رہا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں مستنوج کے قریب پاک فوج کا ایف سیون پی جی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم پائلیٹ فلائیٹ لیفٹیننٹ یاسر محفوظ رہا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے زمین پر کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ، حادثے کی وجہ سے تحقیقاتی بورڈ قائم کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دوران پرواز طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی تھی۔