برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) سیاست کو عبادت سمجھ کر کرنے والے لیڈر ہی خدمت خلق کے فریضے کو نبھا سکتے ہیں، پڑھی لکھی نوجوان نسل ہما را قیمتی سرمائیہ ہے تارکین وطن کشمیر کی تحریک آزادی کو دوام بخشنے کے لیے دنیا بھر میںاپنا موئثر کردار ادا کریں ، دنیا میں اپنے وطن عزیز کا مثبت یا منفی تا ثر ہما رے کرداراخلا ق اور عمل سے ثابت ہو گا۔
ان خیالات کا اظہا ر مرکزی سیکرٹری اطلا عات پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر بلقیس راجہ نے کشمیری کمیونٹی ، مقامی صحافی برادری اور مختلف مکا تب فکر کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر خوبصورت کلاسیکل موسیقی اور غزل گا ئیکی کا اہتمام کیا گیا جس میںجموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف گلوکار محمد یوسف نے محمد رفیع کی آواز میں اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ ممتاز شاعر و ادیب آدم چغتائی نے بھی شرکاء کو محضوض کرنے کے لیے اپنا کلام پیش کیا۔
بلقیس راجہ نے کہاکہ کوئی وطن برا یا بھلا نہیں ہوتا بلکہ اس کے رہنے والے اسے اچھا بنا نے یا بگاڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان بھلا ہے یا برا ہے جیسا بھی ہے ہمارا وطن ہے اور اسے ہم اپنی جان سے زیادہ بڑھ کر پیار کرتے ہی ۔ انہو ںنے کہاکہ پاکستان میں صلاحیتیں رکھنے والے بیشما ر افراد موجود ہیں لیکن اچھی تعلیم و تربیت اور کامیا بیوں کے بعد وہ اپنے وطن واپس جا کر وہاں کے رہنے والوں کے لیے خدما ت پیش کرنے کی بجا ئے دوسرے ممالک میں اپنی زندگیاں بسر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہر فرد احساس ذمہ داری کا خیال رکھتے ہو ئے اچھی تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کے بعد واپس جاکر اپنے ملک اور اس کی عوام کے لیے خدما ت پیش کرے تو پاکستان کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں چا ہیے کہ اپنی نوجوان نسل کو اپنے ملک میں جا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی ترغیب دیں ۔ انہو ں نے کہاکہ کسی بھی ملک یا گھر کا نظام کوئی باہر سے آکر ٹھیک نہیں کرتا بلکہ وہاں رہنے والوں کو ہی اقدامات اٹھا نے پڑتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیر میں ظلم و جبڑ کا بازار زیادہ دیر تک قائم نہیں رہنے پا ئے گا ایک نہ ایک دن عالمی برادری کو وہاں پر ہو نے والی انسانی حقوق کی پامالی اور ظلم و زیادتی کا نوٹس لینا ہی ہوگا۔
انہو ں نے کہاکہ تارکین وطن بین الاقوامی سطح پر اس مسئلہ کو اجا گر کرنے اور کشمیری قوم کے ساتھ ہو نے والے نارواسلوک کو دنیا کے منصفوں تک پہنچائیں ۔ سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میرپور آزادکشمیر راجہ محمد مشتاق نے کہاکہ جب تک عوام بدکردار اور جھوٹے حکمرانوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ نہیں کرے گی تو ہما رے سیاسی نظام میں تبدیلی ممکن نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایک با کردار با عمل اور با اصول شخص کو ووٹ دیکر اسمبلی میں بھیجا جا ئے گا تو نتائج بھی بہتر حاصل ہو نگے ۔ انہو ں نے کہاکہ کرپشن لا قانونیت اور بدامنی نے ہما رے ملک کا تاثر پو ری دنیا میں خراب کر کے رکھ دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تا رکین وطن کو آزادکشمیر میں جا نے کے بعد قبضہ مافیا اور دیوانی کیسوں میں الجھنا پڑتا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ آج کی نوجوان نسل کے دل میں اپنے وطن کے خلا ف نفرت بے ضا بطگیوں اور بے قا عدگیوں کا نتیجہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بد قسمتی سے ہما ری قوم نے اسلام کی حقیقی فکر اور تعلیمات کا راستہ چھوڑ کر اس کے متصادم نظام کو اپنا لیا ہے جس کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ ہمیں اپنا آپ درست کرنے کے لیے بجا ئے کسی دوسرے پر الزام تراشی کرنے کے خود کو سنوارنا ہو گا ۔ انہو ںنے کہاکہ جو برطانیہ اور یو رپ کے اندر حاکمیت کے اصول ہیں وہی پاکستان اور آزادکشمیر میں اپنا نے کی ضرورت ہے۔
انہو ں نے کہاکہ ہمیں منا فقت بد اخلا قی اور بغض و کینہ کو مٹا کر اپنی اصلا ح کی طرف توجہ دینا ہو گی ۔ تقریب سے چو ہدری عظیم بخش ، راجہ امجد خان ، شیراز احمد معروف ٹی وی اینکر پرسن، راجہ محمد اعجاز ، پروفیسر صا بر رضا اور مسز نسیم تاج نے بھی خطاب کیا اس موقع پر لالہ عبد القدیر ، شمیم ، محمد جمیل ، وقا ر کیانی ، سید عابد کاظمی ، عبد الرحمن ، زاہد محمود خٹک ، محمد طارق اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔