لاہور : بالی ووڈ ہدایتکار مہیش بھٹ، رائٹر شگفتہ رفیقی اور بھارتی پنجابی فلموں کے پروڈیوسر وینے بھردواج واہگہ بارڈر کے راستے نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
لاہور پہنچنے پرمہیش بھٹ ، شگفتہ رفیقی اوروینے بھردواج نے مقامی ہوٹل میں گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ اس وقت پاکستانی فلموں کوبھارت میں ریلیز کرنے سے روکا جارہا ہے لیکن جلد ہی یہ کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔ پاکستانی فلمیں دن بدن بہترہو رہی ہیں۔
پاکستانی فلمسازسہیل خان کے ساتھ میرے کوئی اختلافات نہیں۔ دو بھائیوں کے درمیان بھی جھگڑا ہوجاتا ہے اورپھرآرام سے غلط فہمیوں کو دورکیا جاتا ہے۔