برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید پاکستان اور آزاد کشمیر کے نجی دورے پرک ل پیر کے روز اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وہ ایسے وقت پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں کہ کشمیر کونسل ای یو نے دیگر تنظیموں کے تعاون سے حالیہ ہفتے یورپی پارلیمنٹ میں ’’کشمیرای یو ۔ویک‘‘ کا کامیاب انعقاد کیا۔
کشمیرای یو ۔ویک کی تقریبات میں اراکین پارلیمنٹ، سیاسی اورسماجی شخصیات، دانشوروں اورمعاشرے دوسرے طبقات سے تعلق رکھنے والے اہم افراداو ر متعدد تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس بار ان تقریبات کو ’’ سپینگ ودھ ون وائس ‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔
یہ تقریبات جن میں ایک بین الاقوامی کانفرنس ، میڈیاکانفرنس ، مباحثے،ملاقاتیں ، اورتصاویری اور دستکاری کی نمائش بھی شامل تھی، پورا ہفتہ جاری رہیں ۔پروگرام کی میزبانی رکن ای یو پارلیمنٹ ڈاکٹر سجادکریم نے کی ۔ان تقریبات کے انعقادکے سلسلے میں کشمیرکونسل ای یو اورانٹرنیشنل کونسل فار ہومن ڈی ولپمنٹ (آئی سی ایچ ڈی )کے ساتھ ورلڈ کشمیرڈائس پوراالائنس سمیت دیگرتنظیموں نے تعاون کیا۔
پاکستان روانہ ہونے سے قبل کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے بتایاکہ کشمیرای وی۔ویک کی سالانہ تقریبات کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگرکرناہے اور مسئلہ کشمیرکے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
علی رضا سید نے کہاکہ اس دفعہ یہ تقریبات زیادہ اہم تھیں کیونکہ بھارت کشمیرمیں اپنے مظالم بڑھادئیے اور مسئلہ کشمیرپر پاکستان سے بات چیت بھی بند کردی ہے۔انھو ں نے کہاکہ ہم نے کشمیرای یو۔ویک کے ددران قراردادوں کے ذریعے یورپی یونین کے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے زیادہ فعال کردار اداکرے۔