counter easy hit

دپیکا نے کنگ خان سے فلم کی ریلیز کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کر دی

Dapika

Dapika

ممبئی : بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے لیے نہایت فکر مند ہیں جس کے لیے انہوں نے انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان سے ان کی فلم کی ریلیز کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کردی ہے۔

بالی ووڈ پر راج کرنے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا باکس آفس پر مقابلہ کرنا ناممکن ہے جس کا برملا اعتراف انڈسٹری کے نامور اسٹار سلمان خان نے متعدد بار کیا ہے جب کہ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل اپنی نئی آنے والی فلم’’ باجی راؤ مستانی‘‘ اور شاہ رخ خان کی فلم’’دل والے‘‘ کے ٹکراؤ کے باعث شدید پریشان ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل نے شاہ رخ خان سے اپنی فلم’’دل والے ‘‘ کی ریلیز کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ فلم’’ باجی راؤ مستانی‘‘ ان کے کیرئیر کی سب سے اہم فلم ہے اور میں نہیں چاہتی دونوں فلموں کاآپس میں ٹکراؤ ہو جب کہ دوسری جانب کنگ خان نے ابھی تک دپیکا کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔