لاہور : فاسٹ اینڈ فیورس سے شہرت حاصل کرنے والے ہالی وڈ ہیرو پال والکر جوکہ ٹریفک حادثے میں جان گنوا بیٹھے کی بیٹی نے پورشے کمپنی پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔
پال والکر کی بیٹی کا موقف ہے کہ میرے والد کی موت کی وجہ بننے والی پورشے گاڑی کے ڈیزائن میں کافی خامیاں تھیں ۔ میڈو رین والکر کی جانب سے ہرجانے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ والد کو زیادہ نقصان گاڑی کے ڈیزائن کی وجہ ہوا۔
پال والکر نومبر 2013 ء میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھے تھے ، تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گاڑی ایک ریسر کار تھی لیکن اس میں انسانی جان کے بچائو کے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے مترادف تھے جس کی وجہ سے گاڑی کو آگ کے شعلوں نے لپیٹ میں لے لیا۔
تفتیش کاروں کے مطابق پال والکر کی گاڑی ٹریفک حادثے کے دوران 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہی تھی ۔ پال والکر کے دو بھائیوں نے فاسٹ اینڈ فیورس سیون کے ادھورے سین عکسبند کرائے۔ واضح رہے کہ فلم نے دنیا بھر میں ڈیڑھ بلین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔