اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے بوئنگ 777 پر امریکا جانے کا ارادہ بدل دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اب بارہ سیٹوں والے چھوٹے جہاز پر امریکا جائیں گے۔ وزیراعظم وفد کے ساتھ اکیس اکتوبر کو واشنگٹن پہنچیں گے اور بائیس اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم آفس کی جانب سے سول ایوی ایشن کو خط لکھا گیا تھا جس میں دورہ امریکا کے لیے 777 بوئنگ فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔