پیرس : ترکی میں عظیم الشان سمپوزیم یم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا تاریخ ساز سمپوزیم ہو گاجس میں شرکت کے لیے پاکستان ہندوستان کے علاوہ دنیا بھر سے ادبی شخصیات تشریف لا رہی ہیں۔
فرانس سے شاعرہ سمن شاہ کو اس سمپوزیم میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور وہ ترکی میں اردو زبان کی سو سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے ترکی ہو رہی ہیں تین روزہ تقریبات میں شرکت کے علاوہ وہ ترکی میں آئی اہم ادبی شخصیات سے ملاقات بھی کرئیں گی۔