counter easy hit

شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں سر سید تقریبات کے تحت سمینار کا انعقاد

Patna University Seminar

Patna University Seminar

پٹنہ (کامران غنی) ‘سر سید تقریبات سلسلہ’ کے تحت شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی، پٹنہ میں آج چوتھے روز ریسرچ اسکالرز سمینار کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت ڈاکٹر اشرف جہاں، سابق صدر شعبہ اردو نے کی جبکہ نظامت کا فریضہ ڈاکٹر زرنگار یاسمین نے انجام دیا۔

پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر محسن رضا رضوی، صدر شعبۂ اردو اورینٹل کالج، سرور عالم ندوی، شعبہ عربی ، پٹنہ، یونیورسٹی اور ڈاکٹر صوفیہ نسرین، صدر شعبۂ فارسی، پٹنہ یونیورسٹی شریک ہوئیں۔شعبہ کے استاد ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی نے تمہیدی و استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے ، سر سید تقریبات کے تحت اس سے قبل کے تین پروگرام کا مختصراً جائزہ پیش کیا اور ریسرچ اسکالرز کی تنظیم”بزم تحقیق” کی کاوشوں کی ستائش کی۔

انہوں نے کہا کہ ”سر سید تقریبات” کے ذریعہ عظیم دانشور اور رہنمائے قوم سر سید احمد خاں کو بہترین خراج عقیدت پیش کیا گیا ساتھ ہی مختلف پروگراموں کے توسط سے طلبہ و طالبات کو سر سید کے تعلق سے بہت کچھ سیکھنے اور جاننے کا موقع بھی ملا۔تمام مہمانوں نے بھی تقریبات کے کامیاب انعقاد پر ”بزم تحقیق” کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ ”بزم تحقیق” کے زیر اہتمام آئندہ بھی ایسے پروگرام کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔آج کے سمینار میں محمد اسلم ،منہاج الدین،افشاں بانو،کوئن فرحت، عفت ممتاز اور نعمت شمع وغیرہ نے سر سید کی شخصیت اور خدمات پر پرمغز مقالے پیش کئے۔

سر سید تقریبات کا اختتامی پروگرام کل بروز ہفتہ 11 بجے دن سے شروع ہوگا۔ اختتامی تقریب کی صدارت پروفیسر اعجاز علی ارشد، پرووائس چانسلر مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی فرمائیں گے۔ ان کے علاوہ خورشید اکبر(ڈپٹی ڈائرکٹر ، اردو ڈائرکٹوریٹ)، مشتاق احمد نوری(سکریٹری، بہار اردو اکادمی)، ڈاکٹر قاسم خورشید(صدر لینگوئجز، ایس سی ای آر ٹی، پٹنہ)اور پروفیسر اسرائیل رضا(سابق صدر شعبۂ اردو، پٹنہ یونیورسٹی) شریک ہوں گے۔باذوق حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔

Patna University Seminar

Patna University Seminar