پیرس : پیپلزپارٹی یورپ کے کوارڈینیٹر اور فرانس کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری کامران گھمن نے کہا ہے کہ سید شہداء حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے یزیدی افکار کی بیخ کنی فرما کر منزل اسلام اور قیصر نبوت کو محفوظ کیا۔ قوم مسلم شہداء کربلا کی خدمت دین کو خراج تحسین پیش کر کے اُن کے قابل فخر کارناموں پر قیامت نازاں رہے گی۔
کربلا میں فکر حسینی علیہ السلام اور یزیدی سوچ کی جنگ ہوئی۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے ثابت کر دیا کہ یزیدی نظریات ہر دور میں فرسودہ اور قابل نفرت ہیں۔ آج پھر سید امام حسین علیہ السلام کے کردار سے راہنمائی حاصل کر کے یزیدی افکار و نظریات کا قلع قمع کرنے کی ضرورت ہے۔