برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) کشمیر پر موجود تمام گر وپس حق خود ارادیت کو نقطہ اتحاد بنا کر مشترکہ جد و جہد کریں، عالمی برادری جموں و کشمیر میں خوف ڈر اور خطرے کی فضاء ختم کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، برطانوی اور یو رپین پا رلیمینٹ مظلوم اور پر امن کشمیریوں کو انکے بنیا دی حقوق دلوانے میں ہر پلیٹ فارم پر کوشش جا ری رکھیں گے۔
ان خیالا ت کا اظہا ر ممبر یو رپین پا رلیمینٹ ویسٹ مڈلینڈ ریجن اینتھیا میکلن ٹا ئر نے جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یو رپ کے زیر اہتمام آزادکشمیر کے 68 ویں سالانہ یوم تاسیس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔تقریب کی میزبانی کے فرائض چیئرمین جمو ں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ راجہ نجا بت حسین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلپنگ لٹل اینجلز جنت الفردوس مسز شمیم محمودنے سرانجام دیے ، صدارت چیئرمین آل پا رٹیز رابطہ کمیٹی برطانیہ چو ہد ری منظور حسین نے کی جبکہ اس موقع پرایم پی خالد محمود ، قونصلر آف پاکستان برمنگھم سید احمد معروف ، مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر اوورسیز سردار عبد الرحمن خان، راجہ محمد اشتیاق چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ ، ڈا کٹر خورشید احمد چیف ایگزیکٹو سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ ،سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر چو ہدری عبد الرشید ،سابق لارڈ میئر و کیبنٹ ممبر برمنگھم سٹی کونسل کونسلر شفیق شاہ ،کونسلر گلفراز نواز ، صا حبزادہ پیر نو ر العا رفین صدیقی ، صا حبزادہ پیر ظہیر الدین صدیقی ،چو ہدری محمد اسلم وسن ، عصمت پا شا سردار ، علامہ فضل احمد امیر مرکزی جما عت اہل سنت برطانیہ ،حسن بخاری ، محمد غالب چیئرمین تحریک کشمیر یو رپ ، چو ہدری اسلم آزاد ، شہلا خان، بلقیس راجہ سیکرٹری اطلا عات پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر ، سابق کونسلر راجہ شوکت خان، سلمیٰ شوکت ، راجہ اسحاق صابر ، محمد سلیم ،سوسن آسٹن ،رضوانہ مسعود ، خجستہ ، نرگس ، نرمیلا ، طا ہرہ مرزا ، محمد جمیل ، محمد عرفان بٹ ٹی وی آرٹسٹ ، مولانا محمد الطاف ، چو ہدری محمد امین ،غزالہ ، محمد بوٹا اور دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اینتھیا میکلن ٹا ئرکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چا رٹر کے زیر سائیہ تمام انسانوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں کوئی بھی ریاست یا مملکت بنیا دی انسانی حقوق کو منسوخ نہیں کر سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ موجودہ حالا ت میں مسئلہ کشمیر پو رے اقوام عالم کے لیے دلچسپی اور اہمیت کا محور بنا ہو ا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہما ری خواہش ہے کہ ہم اپنی زندگی میں اس مسئلہ کو حل ہو تے ہو ئے دیکھیں اور ہما ری آنے والی نسلیں مستقبل قریب میں اس اہم ترین مسئلہ کو قصہ پا رینہ سمجھ کر بھلا نہ بیٹھیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جما عتیں جو کشمیر پر جد و جہد کرنے میں مصروف عمل ہیں ایک نقطہ پر کاربند رہتے ہو ئے اپنی قوت کو یکجا کرلیں کشمیری قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ انہیں استصواب رائے کا موقع فراہم کیا جا ئے تاکہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ از خود کرسکیں پاکستان اور بھا رت کو اس حوالہ سے موئثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
ایم پی خالد محمود نے کہا کہ گذشتہ کئی برس سے تعطل کا شکا ر اس مسئلہ میں عالمی اداروں کی عدم دلچسپی لمحہ فکریہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جمو ں و کشمیر میں لا تعداد بھا رتی فوج کی موجود گی عالمی قوانین کی کھلی خلا ف ورزی ہے ۔ انسانی حقوق کی بحالی اور امن عالم کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہو چکا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تمام کشمیری پارٹیوں کو چا ہیے کہ اس مسئلہ پر ایک ایجنڈا اپنا تے ہو ئے مثبت اقداما ت اٹھا ئیں تاکہ اس مسئلہ کو حتمی حل کی طرف لیجا یا جا ئے ۔اوورسیز مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبد الرحمن خان نے کہاکہ 24 اکتوبر کا دن ہر کشمیری کی زندگی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
انہو ں نے کہاکہ نصف صدی سے زائد عرصہ سے کشمیری ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں ان کی خواہشات تمنا ئو ں اور جذبات کا محور و مرکز محض کشمیر کی آزادی ہے اسکے لیے حق خو د ارادیت کی جستجو ہی سرفہرست انکا موقف ہو نا چا ہیے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ 13 نومبر مو دی سرکا ر کی آمد پر محب الوطن کشمیری انتہا پسند بھا رتی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں نکلیں ۔ قو نصلر آف پاکستان برمنگھم سید احمد معروف نے کہاکہ پاکستان کا سیاسی سفارتی اور اخلاقی تعاون اپنے کشمیری بھا ئیو ں کے ساتھ ہمیشہ جا ری و ساری رہے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ تار کین وطن کشمیریوں کو اپنی نوجوان نسل میں بھی اس اہم مسئلہ کی اہمیت اور معلومات منتقل کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ مسئلہ اب ہما رے روشن مستقبل کے ہا تھوں میں ہے اور ہمیں بڑے پن کا مظا ہرہ کرتے ہو ئے جواں سال نسل کو انکی اس ذمہ داری سے معتارف کروانے کی موجودہ دور میں شدید ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پو ری پاکستانی قوم کشمیریوں کی جہد مسلسل اور صبر و استقا مت کو سلام پیش کرتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ 1.5 ملین کشمیری بر طا نیہ کے اند ر ایک کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر خو رشید احمد نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے بنیا دی طور پر سیاسی و سفارتی سطح پر لا بنگ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہو ں نے کہاکہ بر طانوی اور یو رپین ممبران پا رلمینٹ انتخابات کے دوران جس دل جمی اور دلچسپی کے ساتھ اسے آگے لیکر چلتے ہیں وہ جوش و جذبہ انتخابا ت کے بعد سرد نہیں ہو نے دینا چاہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری قوم کے تمام ایجنڈو ں کو حق خود اردیت کے اندر تبدیل کر کے ایک ہی ایجنڈا اپنا نے کی ضرورت ہے اور اسی میں انکی آزادی خو شحالی اور کامیابی کا راز مضمر ہے ۔ کونسلر شفیق شاہ نے کہاکہ اس مسئلہ پر تقریروں کی نہیں بلکہ اب عملی جد وجہد کی زیادہ ضرورت ہے۔
راجہ محمد اشتیا ق نے کہاکہ جمو ں وکشمیر میں ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پا مالی روکنے کے لیے بھا رت کو پوری قوت سے روکنا ہو گا ۔ بلقیس راجہ نے کہاکہ کشمیر جغرافیا ئی اور سرحدی اعتبار سے پاکستان کا حصہ ہے تکمیل پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیے کشمیر کی آزادی بے حد ضرور ی ہے ۔ محمد غالب نے کہاکہ کشمیر کے حوالہ سے تحریری دستا ویز پر دستخط کروا کر برطانوی حکومت کو یا داشت پیش کرتے رہنا چا ہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ اس پر اصول و ضوابط اور قانون کے مطابق مثبت پیش رفت زیادہ پر اثر اور فا ئدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔