لاہور : پاکستان کے نوجوان اداکاروں کی بھارتی فلموں میں پزیرائی کے بعد سینئر اداکاروں کو بھی بالی ووڈ فلموں کی آفرز ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
بتایا گیاہے کہ نامور اداکار غلام محی الدین کو بالی ووڈ کے معروف فلم رائٹر جاوید اختر کی جانب سے بھارت آنے اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
لیجنڈ اداکار غلام محی الدین نے جاوید اختر کی جانب سے دی گئی آفر کی تصدیق کی ہے اور باعزت طریقے سے کسی بھی بھارتی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔