گجرات : ورکرز کنونشن سے خطاب میں چوہدری پرویز الہی نے شہباز شریف کو مینارِ پاکستان پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ شریف برداران اپنے پندرہ سالہ دور کا انکے صرف پانچ سالہ دور سے مقابلہ کر لیں۔ شہباز شریف صرف ریسکیو 1122 کے مقابلے میں کوئی ایک کام دکھا دیں۔
چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے 1977ء کی دھاندلی کا مقابلہ کیا، 2013ء کی دھاندلی کو بھی روکا اور بلدیاتی انتخاب کے روز بھی عوام ووٹ اور نتیجے کے لئے پہرہ دیں گے، انتخاب الیکشن کمیشن کا امتحان ہے مسلم لیگ قائد اعظم کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف نے وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال چلنے نہیں دیا جس کے باعث اب تک اس علاقے میں دل کے مرض کے باعث چار ہزار اموات ہو چکی ہیں۔
مسلم لیگ ن نے ناکام منصوبوں کے سواء قوم کو کچھ نہیں دیا۔ مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت نے عوام سے وعدہ کیا کہ اگر انہیں دوبارہ موقع ملا تو گجرات کو علی گڑھ بنائیں گے، جہاں یونیورسٹیز بنیں گی اور خوشحالی کا دور واپس آئے گا۔