اوکاڑہ : نومنتخب رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج سے چودھری سرور نے ملاقات کی۔ تحریک انصاف نے ریاض الحق جج کو پارٹی میں اہم عہدہ دینے کی بھی پیش کش کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ڈپٹی آرگنائزر پنجاب اور تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا رکن بنانے کی پیش کش کی گئی ہے۔ نو منتخب ایم این اے کو اوکاڑہ میں ٹکٹوں کے معاملات میں بااختیار بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
ان کے مثبت جواب کی صورت میں عمران خان اوکاڑہ جائیں گے۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے بھی ریاض الحق جج سے رابطہ کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے انہیں ناشتے کی دعوت دے دی ہے۔