اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے سردار ایاز صادق کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ سپیکر کا انتخاب 9 نومبر کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چھ نومبر کو سردار ایاز صادق اور ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونیوالے دیگر ارکان حلف اٹھائینگے جبکہ 6 نومبر کو ہی سپیکر انتخاب کا شیڈول جاری ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 9 نومبر کو ہوگا۔