پیرس (جیوڈیسک) فرانس کی تاریخ میں دہشتگردی کا بدترین واقعہ پیش آیا ہے، 7 مقامات پر دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 160 افرادہ لاک ہو گئے، صرف بٹاکلن کنسرٹ ہال میں 100 یرغمالیوں کو قتل کیا گیا۔
پولیس نے 4 دہشتگرد بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔دہشت گردوںنے پیرس میں اسٹیڈیم کے قریب 3 دھماکےاس وقت کیے جب فرانس کے صدر اولوند کابینہ کے ہمراہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھ ر ہے تھے۔ حملے میں صدر محفوظ رہے۔ جنہیں سیکورٹی فورسز نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
دہشت گردوں نے بٹاکلان کنسرٹ ہال میںموجود 100 یرغمالیوںکو ایک ایک کرکے ہلاک کرڈالا۔ فورسز نے آپریشن کیا تمام وہ یرغمالیوں نہیں بچاسکے تاہم کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ کنسرٹ میں موجود راک بینڈ کے کچھ امریکی شہری بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
پیرس میں فوج طلب کر کے کرفیو لگا دیا گیا جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔
فرانسیسی صدرنے ملک بھرمیں ایمرجنسی نافذکردی،سرحدیں بھی سیل کر دی گئیں۔ پیرس میں آج تمام اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی تاہم تمام ایئرپورٹس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔