کراچی: حکومت پنجاب نے فنڈز کی کمی کے باعث گرین ٹریکٹر اسکیم ختم کردی ہے اور اسکیم کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔
پاپام کی پریس ریلیز کے مطابق اسکیم ختم کرنے کی بات وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ پاشا نے پاپام کے ایک وفد کے ساتھ حالیہ ملاقات میں بتائی۔ پاپام کا وفد گرین ٹریکٹر اسکیم کے آغاز کے سلسلے میں وزیر خزانہ پنجاب سے ملاقات کے لئے گیا تھا۔
صوبائی ٹریکٹر سبسڈی اسکیم کے اعلان کے فوری بعد، مقامی ٹریکٹر اسمبل کرنے والوں اور ان کے ساتھ منسلک سپلائی فراہم کرنے والوں نے متوقع طلب کوبھانپتے ہوئے اپنی پیداوار میں تیزی لانے کی تیاریاں شروع کر دی تھیں۔