counter easy hit

فرانس: عالمی رہنمائوں کی جانب سے دہشتگردی کی شدید مذمت

Prime-Minister-Nawaz-Sharif

Prime-Minister-Nawaz-Sharif

پیرس: فرانس میں ُپر تشدد حملوں میں ایک سو ساٹھ سے زائد ہلاکتوں پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے شدید مذمت کی ہے ، وزیر اعظم نواز شریف نے بھی پیرس کے سفاکانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ فرانس میں خودکش حملوں اور فائرنگ میں ایک سو ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ عالمی برادری فرانس سے اظہار یکجہتی اور افسوسناک حملوں کی بھر پور مذمت کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پیرس حملوں کو قابل نفرت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں وہ فرانس کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ پیرس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر باراک اوباما نے حملوں کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا فرانس کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پیرس حملوں کو سفاکانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان فرانس کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی قومیت یا مذہب نہیں ہوتا ، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پیرس واقعات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام کی دعائیں اور ہمدردیاں فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں ۔ اپنے ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے فرانس کی ہر ممکن مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جرمن چانسلر اینگلا مرکل ، روس کے صدر ولادی میر پیوٹن ، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نیٹو اتحاد کے سربراہ فوگ راسموسین سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔