اوسلو (پ۔ر) ناروے میں مقیم سماجی شخصیت سید ابرار حسین شاہ نے یونین کونسل حاصلانوالاضلع منڈی بہاولدین کی چیئرمین شپ کے امیدوار اور معروف سیاسی شخصیت سید ریاض حسین شاہ آف لسوڑی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
اس حلقے میں بلدیاتی انتخابات 19 نومبر کو ہو رہے ہیں۔ ابرار شاہ نے کہا کہ ریاض شاہ لسوڑی ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور ان کی فہم و فراست سے علاقے کو مزید ترقی ملے گی۔