فرانس : شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی تصوف کی ملکہ شاز ملک نے فرانس پیرس میں دو روز قبل ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کو المناک قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت امن کی ضرورت ہے لیکن پوری دنیا کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیرس میں حادثے کے رونما ہوتے ہی پاکستانیوں کا ہر امدادی شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا واضح کرتا ہے کہ مسلمان اور پاکستانی فرانس کیلئے انبسانی ہمدردی کا جزبہ اور نیک جزبات رکھتے ہیں۔