لاہور : وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اگر کرپشن ہے تو وہ نیب کو بدعنوانوں کے خلاف کارروائی سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا عوام کو جذبہ خدمت سے سرشار بلدیاتی قیادت دیں گے اور بلدیاتی اداروں کا آڈٹ ہر چھ ماہ بعد کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ لاہور کے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس اور اورنج لائن عوام کی خدمت کے منصوبے ہیں جو خواص کی سمجھ میں نہیں آ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے رجحانات میں نمایاں کمی حکومت اور فوج کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔