لاہور : سندھ اور پنجاب میں رزلٹ آتے گئے اور جیتنے والوں کو خوشی سے نہال کرتے گئے۔ پنجاب میں جشن اور ریلیوں پر پابندی کے باوجود کارکن باز نہیں آئے۔
گوجرانوالہ میں زبردست آتش بازی کی گئی اور آسمان رشنیوں میں نہا گیا۔ ڈھول بھی بجے اور بھنگڑے بھی جم کر ڈالے گئے۔ خانیوال میں فاتح امیدوار کے حامی مرکزی چوک میں جمع ہوئے اور آتش بازی کر کے آسمان پر رنگ بکھیر دیے۔ حافظ آباد میں کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
حامی ڈھول کی تھاپ پر جھومتے اور نعرے لگاتے رہے۔ سرگودھا میں بھی جیتنے والے رقص کرتے رہے اور نعرے بازی کر جوش و جذبہ بڑھاتے رہے۔ اٹک میں حامیوں نے فاتح امیدوار کو کاندھوں پر اٹھا لیا نوجوان نعرے لگاتے رہے۔
خواتین فتح کے نشان بناتی رہیں۔ حیدرآباد اور میر پور خاص میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کو جیت ملی تو کارکنوں نے جشن منایا۔ نوشہرو فیروز میں کامیاب امیدوار اور حامی دھمالیں ڈالتے رہے۔