اوٹاوا : میں مسلمان ہوں اور میں دہشت گرد نہیں، کینیڈا کے مسلمان نوجوان گلوکاروں کا گانا سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے جسے اب تک 7.8 ملین لوگ دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔
دین اسکواڈنامی دو نوجوانوں پر مشتمل اس ریپر بینڈ کے گانے میں مسلمان ہوں اور میں دہشت گردنہیں کے بولوں پر مبنی ویڈیو میں اسلام کو ایک پر امن مذہب اور مسلمان کو ایک محبت کرنیوالے انسان کے پیغام کے ساتھ دِکھایا گیا ہے۔
دین اور ظاہر نامی ان دو نوجوانوں نے اپنے شاندار پیغام کے ذریعے نہ صرف شہرت حاصل کی بلکہ ریپنگ اور میوزک کے دیوانوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔