لاہور : سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے حکم پر سیکرٹری انڈسٹریز نبیل جاوید کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔
پندرہ صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں حادثہ اور بلڈنگ کنٹرول میں غفلت کی ذمہ داری 12 افراد پر عائد کی گئی ہے۔
عمارت کے حادثے کی ذمہ داری مالک محمد اشرف، دوانجیئرز اور ماہر تعمیرات پر عائد کی گئی ہے جبکہ بلڈنگ کی تعمیر کی نگرانی، بلڈنگ کنٹرول رولز پر عملدرآمد میں ناکامی اور دیگر امور میں غفلت کی ذمہ داری آٹھ بیوروکریٹس پر عائد کی گئی ہے۔
ان بیور و کریٹس کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006ء کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ان بیوروکریٹس میں محمد اسد عمران،عازب شوکت، محمد اسماعیل، کاشف تنویر، کرنل ریٹائرڈ اشفاق حسین، کرنل ریٹائرڈ بشیر حسین اور قیصر رفیق کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ مانیٹرنگ اور نگرانی میں غفلت پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے بورڈ اور مینجمنٹ کے خلاف بھی کارروائی کا کہا گیا ہے۔