counter easy hit

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ،کچی بستی کی تقدیر بدل گئی

Local elections

Local elections

اسلام آباد: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نے کچی بستی کی تقدیر بدل دی، ایک امیدوار نے فرانس کالونی کا 36 لاکھ کا بجلی کا بل جمع کرا دیا ، اب کُٹیا روشن ہو سکے گی۔

اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف سکس کے عین وسط میں بستے ہیں کچھ غریب بھی۔گزشتہ سال اکتوبر میں فرانس کالونی کا بجلی کا بل 36 لاکھ روپے تک پہنچا تو آئیسکو نے بجلی کاٹ دی بجلی۔ سال بھر کسی نے خبر نہ لی۔ بلدیاتی الیکشن آئے اور بستی کے مکینوں کی قسمت جاگ گئی ۔ یونین کونسل 25 کی چیئرمین شپ کے ایک امیدوار نے 36 لاکھ کا بل جمع کرا دیا ۔

مکین فرانس کالونی کچی آبادی ایک سال سے بجلی منقطع تھی لیکن اب ہمارا بل بلدیاتی امیدواروں نے جمع کرا دیا ہے۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی والوں نے تاریں اور کھمبے لگوا کر دیے تھے۔اس کچی بستی کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 ہزار 557 ہے ۔ پولنگ ڈے پر پوش ایریا کے مکین بھلے ووٹ ڈالیں ، نہ ڈالیں، فرانس کالونی کے مکین بے تابی سے منتظر ہیں۔

مکین فرانس کالونی کا کہنا ہے کہ ہم نے تو اسے ہی ووٹ دینا ہے نا جس نے بل جمع کروایا ہے۔اسلام آباد کی ایک کچی بستی کے مکینوں کی تو سنی گئی لیکن ووٹ خریدنے کے علاوہ بلدیاتی انتخابات میں پیسہ پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے،امیدواروں کی زیادہ امید یں بھی کچی بستیوں سے ہی وابستہ ہیں۔