نیلسن (پ ر) گزشتہ ہفتے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرن نے یورپی پارلیمنٹ میں ای سی آر گروپ کے قانونی امور کے ترجمان، یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیرمین نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم (ستارہ قائد اعظم) کو یورپی پارلیمنٹ میں اپنی مجوزہ اصلاحات اور یورپی راہنماؤں سے مذاکرات کرنے کے ضمن میں مشاورت کے لئے ڈاؤننگ سٹریٹ میں ملاقات کی دعوت دی۔
گھنٹہ بھر جاری رہنے والی اس ملاقات میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرن نے ممبر ممالک کے مابین مستحکم تعلقات اور قانونی اصلاحات کے حوالے سے اپنے ایجنڈے پر اور یورپی یونین کے راہنماؤں سے اس ضمن میں متوقع بات چیت کے لئے صلاح مشورہ کیا۔
ملاقات کے بعد سجاد کریم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم یورپی یونین میں اصلاحات کے ایجنڈے پر سنجیدہ ہیں اور طانیہ کے مفادات کا خیال رکھنے کے لئے ایک مضبوط ٹیم موجود ہے اور ہم یورپی یونین میں اپنے شریک کارساتھیوں سے ہر سطح پر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے لئے یہ بڑا اعزاز ہے کہ اس تاریخی مرحلہ پر انہیں اپنے ملک اور یورپی یونین کے ایک اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔