کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین نے ملیر کینٹ میں شہید مریم مختیار کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی، انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی، شہید کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے شہید مریم مختیار کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید نے جان کا نذرانہ دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم مختیار کی قربانی پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔