counter easy hit

نثار قائم رابطہ، وزیر اعلیٰ نے ٹارگٹڈ آپریشن کی مد میں 20 ارب روپے مانگ لئے

311743_26432404. [downloaded with 1stBrowser]
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹارگٹڈ آپریشن میں خرچ ہونے والے 20 ارب روپے مانگ لئے۔
کراچی: (یس اُردو) ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدی نثار اور سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں کراچی میں رینجرز کے اختیارات، امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی مد میں خرچ ہونے والے 20 ارب روپے وفاقی حکومت سے مانگے ہیں جس پر چوہدری نثار نے جلد فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے