ہالی وڈ………ہنگر گیمز بدستور تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ہنگر گیمز سلسلے کی چوتھی اور آخری فلم موکنگ جے پارٹ ٹو نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ چھیاسی لاکھ ڈالر کمائے اور باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔
فرانسس لارنس کی زیر ہدایت بننے والی فلم کی کہانی سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹنِس ایورڈین کے گرد گھومتی ہے جو دشمنوں سے آخری لڑائی لڑرہی ہے ۔اس ہفتے ریلیز ہونے والی ریلیز ہونے والی ہارر کامیڈی فلم کریمپس ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر انکم کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔اور ماضی کی شہرہ آفاق فلم سیریز روکی کے سلسلے سے جڑی فلم کریڈ باکس آفس پر اس ہفتے بھی تیسری پوزیشن پر ہی رہی۔ فلم نے رواں ہفتے ایک کروڑ پچپن لاکھ ڈالر سمیٹے۔