counter easy hit

خاکروبوں کیلئے سرکلر روڈ پر گلیوں کا کوڑا پھینکنا وبال جان بن گیا

download (1)لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) خاکروبوں کیلئے سرکلر روڈ پر گلیوں کا کوڑا پھینکنا وبال جان بن گیا ،محلہ قصبہ کی گلیوں میں کوڑا کے ڈھیرلگنے سے عوام پریشان،تفصیلات کے مطابق سرکلر روڈکے رہائشیوں نے TMAکے عملہ کو روڈ پر کوڑا جمع کرنے سے روک دیا ہے اور جگہ جگہ گملے اور پودے لگا دیے ہیں جس سے روڈ کی گندگی تو صاف ہو گئی ہے مگر سرکلر روڈ سے ملحقہ گلیوں کا کوڑا سڑک تک نہ پہنچنے کی وجہ سے گلیوں تک محدود ہو جانے سے گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں ،خاکروبوں کا کہنا ہے کہ گلیوں کی صفائی کے دوران کوڑا کرکٹ سڑک پر جمع کیا جاتا ہے جہاں سے TMAکی ٹرالیاںآسانی سے کوڑا اٹھا کر لے جاتی ہیں اور سر کلر روڈ بھی صاف ہو جاتا تھا چونکہ خاکروبوں کو سرکلر روڈ پر کوڑا جمع کرنے سے با اثر شخصیات نے منع کر رکھا ہے جس وجہ سے گلیوں کی صٖفائی ممکن نہیں ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اے سی کھاریاں اس معاملے کا نوٹس لیں اور سرکلر روڈ پر اپنی نگرانی میں کوڑے دان کی جگہ مختص کروائیں اور خاکروبوں کیلئے مشکلات کھڑی کرنے والے افرادکے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔