counter easy hit

کراچی میں امن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے: آصف زرداری

311850_73974889سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ طاقت کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ الجھتے ہیں ۔ کہتے ہیں امن کیلئے جمہوری عمل آگے بڑھنا چاہیے۔
لاہور: (ویب ڈیسک،یس اُردو ) دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے مزید الجھتے ہیں۔ مسائل کا سیاسی حل ہی کارگر ہوتا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ کراچی میں امن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے جمہوری عمل کو آگے بڑھنا چاہئے۔ سابق صدر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسئلہ پر پیپلز پارٹی کی دو حکومتوں کا خاتمہ ایک بہانہ تھا۔ اُس وقت کے پاورز بروکرز نے پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کرنے کے لئے شہر قائد کے مسائل کو استعمال کیا