چینی شہر بیجنگ ست تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے آلودہ ہوا کو ویکیوم کرکے اس سے حاصل ہونے والی گندگی سے اینٹ بنا ڈالی ہے۔
بیجنگ: (ویب ڈیسک) کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہم جس فضاء میں سانس لے رہے ہیں وہ اتنی آلودہ ہے کہ اس سے مٹی بھی اکھٹی کی جا سکتی ہے؟۔ بہرحال آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ حقیقت ہے کہ چین کے شہر بیجنگ سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے آلودہ فضاء سے مٹی اکھٹی کرکے اس سے اینٹ بنا ڈالی ہے۔ چینی آرٹسٹ نے کارنامہ دراصل ماحولیاتی آلودگی اور اس سے جڑے نقصانات سے عوام کو آگاہ کرنے کے دوران سرانجام دیا ہے۔ موصوف نے اپنے اس کام کی انجام دہی کیلئے انڈسٹریل ویکیوم کلینر کا استعمال کیا اور کچھ ہی عرصہ میں اتنی آلودہ مٹی حاصل کرنے کے قابل ہو گئے کہ اس سے ایک ٹھوس اینٹ تیار ہو سکتی تھی۔