گجرات (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے یونین کونسل 11کے امیدوار برائے چےئرمین چوہدری فراز سمیت دو بھائیوں کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے ، گواہی ضائع کرنے ، ووٹ غائب کرنے پر ایس ایچ او سمیت 20پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیدیا ایک اور رٹ میں ایس ایچ او کو عدالت میں طلب کرتے ہوئے تین محبوس رکھے بھائیوں کو پیش کرنیکا حکم بھی دیدیا تفصیل کے مطابق یونین کونسل 11کے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے چوہدری فراز ، انکے بھائی چوہدری فواد ایڈووکیٹ ، چوہدری افضال کو اغواء کرنے ، تشدد کا نشانہ بنانے ، جعلی ووٹ غائب کرنے ، گواہی ضائع کرنے پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویثرن شیراز چیمہ ، سمیت 20ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ ایک اور دائر کی گئی رٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ نے امیدوار کو دو بھائیوں سمیت حبس بے جامیں رکھنے پر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویثرن شیراز چیمہ کو عدالت طلب کر کے فراز وغیرہ کو 2نومبر کو عدالت پیش کرنیکا حکم جاری کر دیا