سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)منتخب کونسلرذکا محی الدین ڈار عوامی امنگوں کی جیت ہے انشااللہ چیر مین بن عوام کی محرمیوں کا ازالہ کریں گے ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی شخصیات اختر محمود بٹ،ماسٹرافضل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ اب عوام اچھے اور برے کی پہچان کر چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ سرائے عالمگیر کی ترقی و خوشحالی دیہاڑی داروں اور کرپٹ مافیاکے ہاتھوں میں نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت کا جذبہ رکھنے والوں بس کی بات ہے اور جس طرح ماضی میں ڈکا محی الدین ڈار نے بغیر کسی لالچ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے اہلیان سرائے عالمگیر چاہتے ہیں کہ باتوں کے کھلاڑی نہ ہی عمل سے خالی امیدوار چیرمین نہیں بلکہ قول و فیل کا پکا ذکا محی الدین ڈار کو چیرمین سرائے عالمگیر بنایا جائے تاکہ شہر کی روکی ہوئی ترقی کا عمل شروع ہو سکے۔