سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)ویلڈن ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر ثنا اللہ ڈھلو نے ڈی ایس پی خالد شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئیغیرقانوں کاموں میں ملوث منفی عناصر خاص کر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا عمل تیز کر دیا ہے جس کے مطابق شہرکی بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ شمع نورین کے گھر پر چھاپہ مار کر1060 گرام ہیروین برآمد کی اور 9c/csnsجبکہ موقع سے دو عدد گاہکوں سے 120گرام فی ملزم ہیروین برآمد کر کے 9b ت پ کے تحت مقدمات درج کیے جبکہ اسی طرح کی دوسری کاروائی میں ملزم وقاص سکنہ اورنگ آباد سے40لیڑ شراب برآمد کی اور مقدمات درج کرکے جیل روانہ کر دیایاد رہے کہ ان بد کردار عناصرکے خلاف ماضی میں لوگوں نے کئی بار مقامی ارباب اختیار سے شکایات کیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر پولیس کاروائی نہ کر سکی اہلیان علاقہ نے ایس یچ او تھانہ سٹی کی کاروائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس آئندہ بھی بدرو عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گیاور علاقے کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے۔