لاہور : قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہیں اب بھی سیریز کی امید ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سُشما سوراج اچھی خبر ہی لائیں گی۔
امید ہے ایک دو روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔ سوال کے جواب میں شہریار خان نے واضح کر دیا کہ اگر سیریز نہیں ہوتی تو پی سی بی کو کون سی پِچ پر کھیلنا ہے سب سوچ لیا ہے۔
فکسنگ کے سزا یافتہ محمد عامر پر چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہیں فوری طور پر ٹیم میں نہیں لے سکتے ابھی نوجوان بولر کی تربیت کرنا ہو گی۔
شہریار خان ابھی بھی سیریز کے لیے پرامید ہیں کہتے ہیں کہ سری لنکن بورڈ کا تعاون جاری رہے گا۔ ویزہ اور ہوٹلنگ وغیرہ میں مہمان ملک مدد کرے گا۔