سپین سے تعلق رکھنے والے ہیئر ڈریسر البرٹو المیدو انوکھے طریقے کا استعمال کرتے ہوئے خطرناک انداز میں انتہائی گرم بلو ٹارچ اور سمورائی تلواریں استعمال کرتے ہیں
میڈرڈ (یس اُردو) سپین سے تعلق رکھنے والے ہیئر ڈریسر البرٹو المیدو خطرناک انداز میں اپنے صارفین کی حجامت بناتے ہیں اور اس کے لیے وہ انتہائی گرم بلو ٹارچ اور سمورائی تلواریں استعمال کرتے ہیں ۔ اس انوکھے طریقے کے باوجود خواتین کی اکثریت ان کے پاس بال کٹوانے آتی ہے اور ان کی خدمات سے مطمئن ہیں۔البرٹو کے مطابق بالوں کے دونوں اطراف کو یکساں طور پر کاٹنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ انہیں ایک ساتھ کاٹا جائے اور اس کے لیے سمورائی تلواریں بہترین ہیں جو فلموں میں ننجا اور جاپانی فنکار استعمال کرتے ہیں۔ البرٹو کے مطابق روایتی حجام پہلے ایک جانب کے بال کاٹتے ہیں اور پھر دوسری طرف جاتے ہیں جس سے تھوڑا بہت فرق رہ جاتا ہے اور ریاضیاتی طور پر بہترین طریقہ یہی ہے کہ بالوں کو ایک ساتھ دونوں اطراف سے کاٹا جائے لیکن اس میں مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ۔جب سے البرٹو نے بال تراشنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے اس کے بعد سے اب تک 9 کروڑ سے زائد لوگ اسے دیکھ چکے ہیں ۔