تحریر: ایم سرور صدیقی
پاکستان میں دہشت گردی کی تاریخ بڑی پرانی ہے۔ اس ملک کو ایک طویل عرصہ سے دہشت گردوں نے جنگ کا میدان بنا رکھا ہے امن کی خواہش میں ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں کبھی تحریک ِ طالبان۔۔ کبھی القاعدہ اور اب داعش نے خوف و ہراس پھیلارکھا ہے دہشت گردوں نے ہمیشہ بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلی یہ سچ ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ان لوگوںنے جہاد کے نام پر اللہ کی زمین پر جتنا فتنہ فساد بپا کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ جہادی تنظیموں میں را۔۔موساد اور اسرائیل کے جاسوس گھس آئے ہیں جنہوںنے ان کو یرغمال بنا رکھا ہے۔۔
دہشت گردی کے انگنت واقعات میں اب تلک پچاس ہزار افراد شہید لاکھوں معذورہوچکے ہیں ہر دہشت گردی کے واقعہ نے پوری پاکستانی قوم کو ہلا ہلاکررکھ دیا اکثر دہشت گردوں سے بھارتی ساخت کا جدید اسلحہ ملنے کا واضح مطلب ہے یہ ڈانڈے بھارت سے بھی جا ملتے ہیں جو اس بات کی طرف ایک اشارہ بھی ہے کہ ہم محفوظ نہیں ہیں دہشت گرد جب اور جہاں چاہیں حملے کر سکتے ہیںیہ واقعات ہماری ایجنسیوں، حکومتی اداروں اور وزارت ِ داخلہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان واقعات میں یقینا بھارت اور ان کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں دہشت گردوں سے ملنے والا بھارتی ساخت کا اسلحہ اسی بات پر دلالت کرتا ہے ! کچھ اسلام دشمن طاقتیں نہیں چاہتیںکہ پاکستان میں امن و امان ہو وہ دہشت گردی کرکے نہ صرف حالات خراب کررہی ہیں بلکہ پاکستان کو اقتصادی طور پر مفلوج کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔۔۔ اس وقت حکومت اور عوام کے پیش ِ نظر یہی سوال ہیں جن کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔
یہ بات بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ بیشتراسلام دشمن قوتوں امریکہ ، بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کوآج تک دل سے تسلیم نہیں کیا وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں جب سے پاکستان ایٹمی قوت بناہے ان کے سینے پر سانپ لوٹ رہے ہیں اس لئے غالب خیال یہ ہے کہ پاکستان کے حالات خراب کرنے میں اسلام دشمن طاقتوں کا کلیدی رول ہے اسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ملک میں پے در پے دہشت گردی کے واقعات ، بے گناہوں کی شہادت اور عوام میں خوف وہراس کے باوجود میاں نواز شریف اور عسکری قیادت نے اپریشن ضرب عضب شروع کرکے دہشت گردوںکی کمر توڑ دی ہے اور اب ” امن ہر قیمت پر” کی حکمت ِ عملی کے ذریعے کراچی کی روشنیاں بھی بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں خوشی کی بات یہ ہے کہ ہماری جمہوری اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں ان کو عوام کی بھاری تائید بھی حاصل ہے یہ فیصلہ خوش آئند اور دور رس نتائج کا حامل ہے کہ امن کے راستے میں حائل رکاوٹوںکو کچل دیا جائے ۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ۔۔ پاکستانی قوم امن سے جینا چاہتی ہے یہ عالمی طاقتوں سے امن کی بھیک مانتی ہے کہ اب پاکستان کو کسی بھی لحاظ ۔۔ کسی بھی حیلے بہانے سے جنگ کا میدان نہ بنایا جائے اس قوم کوپہلے ہی آگ اور خون کے واقعات میں ایندھن کے طورپر استعمال کیا جا چکا ہے۔
زائرین کی بسوںپر فائرنگ کے واقعات ہوں یا ٹارگٹ کلنگ،فوجی اور سول عمارتوں میں دہشت گردی ۔بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اوردفاعی تنصیبات پرحملے ایسے کئی سانحے رونما ہو چکے ہیں جن میں اب تلک ہزاروں بے گناہ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں دہشت گردی کے یہ واقعات انسانیت کے قتل کے مترادف ہیں ایسے واقعات حکومتی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کی ہر شکل کو بے حم اپریشن کے ذریعے کچل ڈالے انسانیت کے قاتلوں، امن کے دشمنوں سے کوئی رعائت ،کوئی نرمی نہ برتنی جائے۔
یہی حالات کا تقاضا اور امن کا سب سے بہترین فارمولاہے دہشت گرد جب ہمارے قومی اداروںپر حملہ آور ہوتے ہیں ان کا سب سے بڑا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہوتاہے وہ ذنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش بھی کرتے ہیں کہ ہم اپنی ذ مہ داریاں پوری کرنے کے اہل نہیں ہیں آج وہ وقت آ ن پہنچاہے جب ہم نے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہچانا ہے یقینا عسکری قیادت، حکومت اور پاکستان کے سیاسی رہنمائوں کی خواہش اور حالات کی ضرورت بھی۔۔
اپریشن ضرب ِ عضب کی کامیابی پر پاکستانی قوم جنرل راحیل شریف اور میاں نوازشریف کی انتہائی ممنون ہے اور انہیں خراج ِ تحسین پیش کرتی ہے آزادی کی خاطر ہمارے ابائو اجدادنے جان،مال ،عزت اور اولاد کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا۔
خیرات میں ہم نے نہیں پائے ہیں یہ پھول
پوری قوم امید بھری نگاہوںسے جمہوری و عسکری قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے غریبوںںکی ہمدردیاں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں !بابائے قوم حضرت قائد ِ اعظم نے ہمیں انگریزوںاور ہندوئوں سے آزادکروایاآپ اس ملک کے غریبوںکو معاشی دہشت گردوںسے نجات دلائیں قوم آپ کا یہ احسان کبھی نہیں بھولے گی اللہ آپ کا حامی و ناصرہو آمین۔
یہ بات ہر کسی پر عیاں ہے کہ امن کی خواہش میں حکومت ِ پاکستان ، مسلح افواج اورعوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں ہرقیمت پر امن قائم کرنے اور دہشت گردوں کو کچلنے ا فیصلہ وقت ثابت کرے گا کہ ہر لحاظ سے درست تھا ۔یہ فیصلہ پاکستانی قوم نے اپنے لہو سے لکھا ہے اب انشا ء اللہ سبزہلالی پرچم پر امن کی فاختہ مسکرائے گی یہ تاریخ بتائے گی بہرحال پوری قوم انسانیت کے قاتلوں، امن کے دشمنوں کے خلاف حکومت کے ساتھ ہے ان کو نیست و نابود کردینا چاہیے تاکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہو جائے۔۔
تحریر: ایم سرور صدیقی