پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زماں نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرار داد جمع کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ رینجرز کے اختیارات میں چار ماہ کی توسیع کی جائےکراچی (یس اُردو) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ، رکن اسمبلی خرم شیر زماں کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی مخالفت کرنے والے سندھ کے عوام سے سنجیدہ نہیں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زماں نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرار داد جمع کرا دی ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں چار ماہ کی توسیع کی جائے۔رینجرز نے کراچی میں امن قائم کرنے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ رینجرز کو بھتہ خوری، کرپشن ، دہشت گردی، ٹارگٹ کلر اور لینڈ مافیا جیسے عناصر سے نپٹنے کے لئے اختیارات میں توسیع کی جائے ۔جبکہ شہریوں کی خواہش بھی یہی ہے کہ رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں ۔ تحریک انصاف رینجرز کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زماں کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی مخالفت کرنے والے سندھ کے عوام سے سنجیدہ نہیں ہیں۔