آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں 2015 دوستی کے سال کے تحت ہو رہی ہیں جن کا مقصد انسداد دہشتگردی آپریشنز ہیں
بیجنگ (یس اُردو) انسداد دہشتگردی سے متعلق پاک چین کی اسپیشل فورسز کی چین میں 14 روزہ مشترکہ مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں سخت موسم والے چین کے علاقے چنگ ٹان جیا میں شروع ہو گئی ہیں۔مشقوں کی افتتاحی تقریب میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاکستان کی اسپیشل فورسز کے سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں 2015 دوستی کے سال کے تحت ہو رہی ہیں جن کا مقصد انسداد دہشتگردی آپریشنز ہیں۔مشقوں میں ہاسٹیج، ریسکیو اور سرچ آپریشن سے متعلق کارروائیوں کی تربیت دی جائے گی، مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے گہرے عسکری تعلقات کو مزید بہتر کرینگی ۔