ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کرنیوالا ملزم الیکشن میں ہارنے والے ن لیگ کے امیدوار نذیر ڈوگر کا بھتیجا ہے
شیخوپورہ (یس اُردو) شیخوپورہ میں جوئیاں والا موڑ کے قریب نماز جنازہ میں فائرنگ سے یو سی سینتالیس کے نو منتخب چیئر مین عباس ڈوگر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس نے واقعہ کے بعد فائرنگ کرنیوالے ملزموں کو گھیر لیا ۔ تاہم دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق ملزموں نے مکان میں پناہ لے رکھی تھی ، ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کرنیوالا ملزم الیکشن میں ہارنے والے ن لیگ کے امیدوار نذیر ڈوگر کا بھتیجا ہے ۔